اسرائیلی وزیراعظم نتن یا ہو کی ایران کو دہمکی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے  ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گی

1143140
اسرائیلی وزیراعظم نتن یا ہو کی ایران کو دہمکی

انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے 40 سال میں صرف ناکامی پیدا کی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے  ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گی۔

انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔

ایران اور اسرائیل گاہے ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں اور دونوں میں کئی بار شام میں تصادم کی سی صورتحال بھی سامنے آئی تاہم اب ایران نے اسرائیل کو فیصلہ کن جنگ کی دھمکی دے ڈالی ہے جس سے عالمی جنگ کا خطرہ سنگین تر ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین سلیمی نے کہا ہے کہ ”اگر اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ فیصلہ کن جنگ ہو گی اور ہم اسرائیل کا وجود صفحہ¿ ہستی سے مٹا دیں گے۔

گزشتہ دنوں اسرائیل کی طرف سے شام میں مبینہ طور پر ایک ایرانی فوجی اڈے پر بمباری کی گئی جس میں 11لوگ ہلاک ہو گئے۔ جنرل سلیمی کی طرف سے یہ بیان اس واقعے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔اس واقعے پر اسرائیل کا کہنا تھا کہ ”اس اڈے سے اسرائیل کے ایک سیاحتی مقام پر میزائل فائر کیا گیا جس پر ہم اس انتقامی کارروائی پر مجبور ہوئے۔“اس کے جواب میں جنرل سلیمی کا کہنا تھا کہ ”اگر اسرائیل نے جنگ چھیڑی تو وہ خود اس کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی پر منتج ہو گی۔“ دوسری طرف ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”اسرائیل کی طرف سے ایسے حملے علاقے کو خوفناک جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں اور ایران، شام اور حزب اللہ مل کر اسرائیل کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی دھمکیوں کو نظر انداز نہیں کرتے لیکن ان سے خوفزدہ بھی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ دو سال پہلے ٹرمپ کے مشیر سلامتی جان بولٹن نےکہا تھا کہ ایرانی انقلاب کو چالیسویں سالگرہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل کو تباہ کردیں گے جبکہ ایران بھر انقلاب کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔

ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی میزائل بنانے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لی اور آئندہ بھی نہیں لے گا، فوجی طاقت میں توسیع جاری رکھے گا، امریکا کو نفسیاتی جنگ میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔

انگریزی اور فارسی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ چالیس سالہ انقلاب کا نتیجہ صرف ناکامی ہے، ایرانی عوام اس سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں