وینزویلا: امریکہ سے بھیجے گئے کثیر تعداد میں اسلحے اور ایمونیشن کو تحویل میں لے لیا گیا

ہم، وینزویلا کے عوام  کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ بننے والوں اور دہشت گرد گروپوں کو مالی تعاون فراہم کرنے والوں کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے: اینڈس پالینسیا

1140062
وینزویلا: امریکہ سے بھیجے گئے کثیر تعداد میں اسلحے اور ایمونیشن کو تحویل میں لے لیا گیا

وینزویلا میں امریکہ سے بھیجے گئے کثیر تعداد میں اسلحے اور ایمونیشن کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

وینزویلا  پبلک سکیورٹی ڈائریکٹریٹ  کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویلنسیا  کے آرٹرو مکلینا انٹرنیشنل ائیر پورٹ  کے ایک ڈپو  سے امریکہ کے شہر میامی سے بھیجے گئے کثیر تعداد میں اسلحے اور ایمونیشن کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

پبلک سکیورٹی کے نائب صدر اینڈس پالینسیا نے تحویل میں لئے گئے اسلحے اور ایمونیشن کی تصاویر  ٹویٹر پیج سے شئیر کی ہیں۔ تصویر  میں ڈپو میں 19 بندوقیں، 118 میگزین، ہائی کیلیبر ایمونیشن کے ساتھ ساتھ 90 کمیونیکیشن ڈیوائس اور 6 سیل فون دکھائی دے رہے ہیں۔

پالینسیا نے  کہا ہے کہ تحویل میں لیا جانے والا  یہ اسلحہ 3 فروری کو میامی سے آنے والے ایک طیارے کے ذریعے لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی یونٹوں کی حیثیت سے ہم، وینزویلا کے عوام  کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ بننے والوں اور دہشت گرد گروپوں کو مالی تعاون فراہم کرنے والوں کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

پالینسیا نے کہا ہے کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں