امریکہ شدید سردی کی لپیٹ میں ، نظام موصالات مفلوج ہو کررہ گیا

ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ شدید سردی کا نظام نیویارک سے فلاڈیلفیا میں داخل ہوچکا ہے، جس سے وسیع مشرقی ساحلی علاقہ متاثر ہوگا

1136114
امریکہ شدید سردی کی لپیٹ میں ، نظام موصالات مفلوج ہو کررہ گیا

امریکا میں سردی کے طوفان نے کئی امریکی ریاستوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔شدید سردی کی لہر سے  ڈھائی کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہیں، جب کہ علاقائی ریل سروس، دفاتر اور اسکولوں کے شڈول منسوخ کردیے گئے ہیں، یہاں تک کہ ٹیلی ویژن اور اسٹیج شوز کی پراڈکشن بند کردی گئی ہے۔

امریکہ کا شمال مشرقی علاقہ جسے ’نیو انگلینڈ‘ کہا جاتا ہے اور ساتھ ہی وسط مغرب کا علاقہ، جس میں وسکانسن، منی سوٹا، الی نوائے اور مشی گن کی ریاستیں آجاتی ہیں، وہاں ’فروسٹ بائیٹ‘ کا خطرہ لاحق ہے۔ لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ شدید سردی کا نظام نیویارک سے فلاڈیلفیا میں داخل ہوچکا ہے، جس سے وسیع مشرقی ساحلی علاقہ متاثر ہوگا۔

شکاگو میں ’ایم ٹریک‘ ریل سروس منسوخ کردی گئی ہے، یہاں تک کہ متعدد علاقوں میں وفاقی پوسٹ کے نظام کی تقسیم بند ہوگئی ہے۔

کچھ شہروں میں بس سروس منسوخ کردی گئی ہے، چونکہ سردی کے نتیجے میں تکنیکی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

آندھی کے اثر کے بعد منگل کو نارتھ ڈکوٹا اور منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 32 اور منفی 52 ڈگری سیلشئس پر تھا۔

شکاگو شہر، جو شدید ترین موسم سرما کے لیے مشہور ہے، جمعرات کے روز کی پیش گوئی کے مطابق درجہ حرارت ریکارڈ 32.8 منفی سینٹی گریڈ  تک پہنچ جائے گا۔

اب تک سردی سے  کم از کم چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 منٹ غیر محفوظ رہنے سے’ فروسٹ بائیٹ‘ ہو سکتا ہے۔

سرد ہوا وسط مغرب سے مشرقی ساحل کی جانب پھیل چکی ہے، جو جنوب میں فلوریڈا کے کچھ حصوں تک پہنچ جائے گی۔

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ’پولر ورٹیکس‘ کے موسمیاتی بگاڑ کے نتیجے میں قطب شمالی کے اوپر موجود سرد درجہ حرارت کے اثرات جنوب کی جانب رخ کرتے ہوئےشمالی امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لارہے ہیں، جس کا ایک سبب شمالی افریقہ کے ریگستان کے گرم بخارات ہیں۔

لوگوں کو کثیر تعداد میں راشن اور دیگر ضروریات کا سامان جمع کرنے کی ہدایات کردی گئی، ہزاروں پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ریاستوں میں رہنے والے پچیس سال کی عمر کے افراد پہلی مرتبہ ایسی سردی دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی امریکا اور پورپی ممالک میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا جبکہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری سے موسم سرد ہوگیا تھا، جبکہ برفباری سے ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں