ملک میں کٹھ پتلی انتظامیہ لانے کے خواہاں مغربی ممالک کا یہ خوب پورا نہیں ہوگا، مادورو

ملک میں بغاوت اور ملکی حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرتے ہوئے  عالمی میڈیا بغاوتی اقدام میں برابر کا شراکت دار بن رہا ہے

1133489
ملک میں کٹھ پتلی انتظامیہ لانے کے خواہاں مغربی ممالک کا یہ خوب پورا نہیں ہوگا، مادورو

ونیزویلا کے صدر نکولاس مادورو  کا کہنا ہے کہ"ونیز ویلا کی حاکمیت کو نظر اندازکرتے  ہوئے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی ممالک  کی جانب سے ونیز ویلا میں ایک کٹھ پتلی انتظامیہ قائم کرنے کا مقصد ہونے  والی بغاوت کو ہم حزیمت سے دو چار کر دیں گے۔ "

مادورو  نے  صدار تی محل میرا فلوریس میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ "ہم  ایک جمہوری ملک کے طور پر ونیز ویلا کے وجود اور حاکمیت کے لیے ایک غیر معمولی دور سے گزر رہے ہیں ،  ملک میں بغاوت اور ملکی حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرتے ہوئے  عالمی میڈیا بغاوتی اقدام میں برابر کا شراکت دار بن رہا ہے۔ "

ملک میں امریکی تعاون کی حامل بغاوت کی ایک  کوشش کیے جانے کی یاد دہانی کرانے والے مادورو  نے اس کے مقابل ڈٹ کر محاذ آرائی کرنے کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ "آج ہم  یہ کہہ سکتے ہیں کہ بغاوتی اقدام جھوٹ موٹ کے پلندوں پر بے بنیاد  ہیں،  نہ عوام  اور  نہ ہی افواج اس بغاوت کی اجازت  دیں گی۔  ہم ملک میں امن و آشتی کی جیت کے لیے   جدوجہد کریں گے۔

ونیز ویلا کے داخلی معاملات میں عمل دخل کی مذمت کرتے ہوئے  صدر مادورو نے کہا کہ "ونیز ویلا کا معاملہ ہم سے تعلق رکھتا ہے۔  ہمیں اپنے مسائل کا حل باہمی  مشاورت اور امریکی مداخلت کے بغیر تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں فائدہ مند ثابت ہو سکنے والے تمام تر مکالموں  اور ملکی بقاء کی خاطر  آئین کی حدود میں قومی سطح کے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔  میں امید کرتا ہوں کہ حزب اختلاف انتہا پسندوں کی چالوں سے نجات پاتے ہوئے  معقول سطح کے مذاکرات کی راہ ہموارکرے گی۔

 



متعللقہ خبریں