روس ونیزویلا کی حکومت کے شانہ بشانہ ہے، روس

روسی صدر پوتن : ونیزویلا کے داخلی معاملات میں مداخلت عالمی قوانین کی  شدید خلاف ورزی ہے

1132982
روس ونیزویلا کی حکومت کے شانہ بشانہ ہے، روس

روسی صدر ولادیمر پوتن  نے ونیز ویلا میں  بیرون ملک سے اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ظہور پذیر ہونے والے سیاسی بحران کی بنا پر اس ملک کے شانہ بشانہ ہونے کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

کریملن کے پریس مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ونیزویلا میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد صدر ِ روس  نے ونیز ویلا کے ہم منصب مادورو سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی۔

پوتن نے  اس دوران  کہا کہ ونیزویلا کے داخلی معاملات میں مداخلت عالمی قوانین کی  شدید خلاف ورزی ہے۔

اس بات چیت میں  روس اور ونیزویلا کے باہمی تعاون  کے جاری رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا  اور کہا گیا کہ "مسائل کے حل کا حصول آئینی دائرہ کار میں اور ونیز ویلا کے عوام کے لیے  پر امن ماحول  کا موقع فراہم کرنے پر مبنی ہونا چاہیے۔ "

خیال رہے کہ ونیزویلا میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور حزب ِ اختلاف کے رہنما جوان گوائدو نے مادورو حکومت کو تسلیم نہ کرنے اور اپنے آپ کو عبوری صدر اعلان کیا تھا۔  جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوئدو کو اس ملک کے "عبوری صدر " کے طور پر تسلیم کرنے  کا بیان جاری کیا تھا۔

 


 

 



متعللقہ خبریں