نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 5 فوجی ہلاک

صوبہ بورنو میں تنظیم  کے کارندوں کے ساتھ جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے

1133144
نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 5 فوجی ہلاک

نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 8 فوجی لقمہ اجل بن گئے۔

قومی  پریس کی خبر کے مطابق تنظیم  کے صوبہ یوبے کی ایک چیک پوسٹ پر مسلح حملے میں بھاری تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب  فوج کے نام پر بیان جاری کرنے والے بریگیڈیئر جنرل عبدالمالک  کا کہنا ہے کہ صوبہ بورنو میں تنظیم  کے کارندوں کے ساتھ جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

نائجیریا میں دو ہزار کی دہائی سے ابتک سر گرم  بوکو حرام کے  اجتماعی پر تشدد حملوں میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تنظیم   سن 2015 سے ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی دہشت گرد کاروائیاں کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں