اسرائیل اور فلسطین کے باہمی تنازعے کو ختم کیا جا سکتا ہے ، امریکہ

پومپیو نے سویٹزرلینڈ میں منعقدہ 49 ویں عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے  اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا

1131219
اسرائیل اور فلسطین کے باہمی تنازعے کو ختم کیا جا سکتا ہے ، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مارک پومپیو   نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ  ہم اس وقت  اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مرکزی تنازعات کو  دُور کر سکنے کے موڑ پر  ہیں۔

پومپیو نے سویٹزرلینڈ میں منعقدہ 49 ویں عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے  اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

فلسطین اور اسرائیل کے مابین قیام امن کے منصوبے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب  میں پومپیو نے "صدی کا معاہدہ"  نامی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد و مشیر جرید کوشنر اور بین الاقوامی مذاکرات کے نمائندہ خصوصی جیسن گرین بلیٹ اس معاملے میں مل کر کام  کر رہے ہیں اور  "خطے میں  قیامِ امن کے حوالے سے اہم اقدامات"اٹھائیں گے۔

پومپیو نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کو کسی نہ کسی طریقے سے مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہو گا۔امریکہ، اسرائیل میں عام انتخابات کے  فوراً بعدفریقین کے درمیان  پائدار  روابط کے قیام میں لازمی اقدامات  اٹھائے گا۔

مسئلہ فلسطین کے سالہا سال سے چلے آنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے   پومپیو نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطین کےد رمیان تنازعات کے حل میں دونوں فریقین   کو مذاکرات  کی میز پر لانے کا ماحول موجود ہے۔

 



متعللقہ خبریں