مجھے اسد سے ملاقات پر کوئی پشیمانگی نہیں، صدارتی امیدوار امریکہ

گبارڈ نے امریکی سی این این چینل پر  نشر ہونے والے  ایک پروگرام میں  اپنی امیدواری کے   حوالے سے سوالات کا جواب دیا

1129661
مجھے اسد سے ملاقات پر کوئی پشیمانگی نہیں، صدارتی امیدوار امریکہ

متحدہ امریکہ میں سن 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواری کا اعلان کرنے والی کانگرس کی رکن تُلسی گبارڈ  کا کہنا ہے کہ وہ سال 2017 میں بشار الاسد سے شام میں ملاقات کرنے پر پشیمانگی محسوس نہیں کرتیں۔

گبارڈ نے امریکی سی این این چینل پر  نشر ہونے والے  ایک پروگرام میں  اپنی امیدواری کے   حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

پروگرام میں سال 2017 میں اسد  سے شام میں ملزقات کا حوالے دی  جانےو الی گبارڈ  کا کہنا تھا کہ"اس ملک کے کسی بھی لیڈر  کا دوست ہو یا دشمن دوسرے ملکوں کے سربراہان سے بات چیت کے لیے تیار رہنا اہم ہے۔ اگر ہم امن و امان اور اپنے ملکی تحفظ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو پھر ہمیں اس چیز پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔

اسد اور ان جیسے  ڈکٹیٹروں کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت  نہ کرنے کا واحد متبادل  مزید جنگیں ہونے کا دفاع کرنے والی گبارڈ کا کہنا ہے کہ "میں اسی چیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ  کو شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ۔اُن سے  ملاقات کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کیونکہ میں مذکورہ معاملے  کی سنجیدگی سے آگاہ ہوں۔ "

یاد رہے کہ  جنوری  2020 میں  منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات  کے ڈیموکریٹس کی امیدواری کا اعلان کرنے والے گبارڈ  پر خاصکر اسد سے بلمشافہ ملاقات کی بنا پر رائے عامہ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس پر انہوں نے شام کی تازہ صورتحال کو  جاننے کے زیر مقصد اس ملاقات کو سر انجام دینے کا دفاع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں