کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان دوسری ملاقات،جنوبی کوریا کا خیر مقدم

جنوبی کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ  دونوں سربراہان کی دوسری ملاقات یقینی طور پر جزیرہ نما کوریا میں امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی اور ملاقات کے نتیجے میں خطے میں مثبت اور ٹھوس اقدامات کی توقع ہے۔

1129853
کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان دوسری ملاقات،جنوبی کوریا کا خیر مقدم

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات پر جنوبی کوریا نے خیرمقدم کیا ہے۔

جنوبی کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ  دونوں سربراہان کی دوسری ملاقات یقینی طور پر جزیرہ نما کوریا میں امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی اور امید ہے کہ ملاقات کے نتیجے میں خطے میں مثبت اور ٹھوس اقدامات کی توقع ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ہے، انہوں نے دونوں لیڈروں  کے درمیان سنگاپور میں ہونے والی ملاقات میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ گز شتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے اعلیٰ سفارت کار نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی تھی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آئندہ مذاکرات کا لائحہ عمل طے کیا۔

یاد رہے کہ جون 2018 میں سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان بالمشافہ  تاریخی ملاقات جزیرہ سینٹوسا کے کیپیلا ہوٹل میں ہوئی تھی جہا ں  دونوں رہنماؤں کی جانب سے مثبت تاثر سامنے آیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں