شمالی کوریائی وفد امریکہ پہنچ گیا،مائیک پومپیو سے ملاقات ہوگی

شمالی کوریا کے حکومتی وفد میں وزیر خارجہ کم یونگ چول سمیت دو مزید اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہیں جن  کی امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے خصوصی ملاقات ہوگی

1128393
شمالی کوریائی وفد امریکہ پہنچ گیا،مائیک پومپیو سے ملاقات ہوگی

شمالی کوریا کا حکومتی وفد امریکی دورے پر روانہ ہوچکا ہے جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کرے گا۔

امکان ہے  کہ اس اہم دورے میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر گفتگو ہوگی اور امریکی اقتصادی پابندیاں بھی زیر غور آئیں گی۔

شمالی کوریا کے حکومتی وفد میں وزیر خارجہ کم یونگ چول سمیت دو مزید اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہیں جن  کی امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے خصوصی ملاقات ہوگی۔

اس دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوسری ملاقات کے لیے راہیں ہموار کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریائی لیڈر نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے نئی پابندیاں عائد کیں تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

جون 2018 میں سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان بالمشافہ تاریخی ملاقات جزیرہ سینٹوسا کے کیپیلا ہوٹل میں ہوئی تھی جس پر  دونوں رہنماؤں کی جانب سے مثبت تاثر سامنے آیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں