صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کےدرمیان شٹ ڈاون سے متعلق شدید بحث و تکرار

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے درمیان جمعرات کے روز طنزیہ کلمات کا تبادلہ ہوا۔ صدر ٹرمپ نے   حکومت کی جزوی بندش کی   ذمہ داری ایوان نمائندگان کی اسپیکر اور اس کے اراکین پر عائد کی ہے

1128243
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کےدرمیان شٹ ڈاون سے متعلق  شدید بحث و تکرار

امریکہ  کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی   کو سخت الفاظ میں سرزنیش کی  ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے درمیان جمعرات کے روز طنزیہ کلمات کا تبادلہ ہوا۔

صدر ٹرمپ نے   حکومت کی جزوی بندش کی   ذمہ داری ایوان نمائندگان کی اسپیکر اور اس کے اراکین پر عائد کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ   ملک میں    پانچویں ہفتے سے جاری  شٹ ڈاؤنکو جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود   امریکہ میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر پر  دونوں ایوانوں میں  تعطل جاری ہے۔

محکمہٴ دفاع میں تقریر کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ ’’ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں متعدد ڈیموکریٹ سمجھوتا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن، پلوسی اُنھیں مذاکرات نہیں کرنے دیتیں‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’امید کرتا ہوں کہ ڈیموکریٹ قانون ساز آگے بڑھ کر وہ اقدام کریں گے جو ہمارے ملک کے بہتر ہوگا، اور مضبوط ترین سطح کی سکیورٹی کی سرحد ہمارے ملک کے حق میں بہتر ہے‘‘۔

ڈیموکریٹ اس بات پر بضد ہیں کہ حکومتی کاروبار دوبارہ کھلنے کے بعد ہی وہ زیادہ مؤثر سرحدی سکیورٹی کے اقدامات پر ٹھوس گفتگو کرنے پر تیار ہوں گے، اور یہ کہ سرحدی دیوار غیر مؤثر اور وسائل کا ضیاع ہوگی، جب کہ اس سے امریکہ کا تاثر خراب ہوگا۔

کانگریس کی اعلیٰ سطحی ڈیموکریٹ، پلوسی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ’’دیوار کی تعمیر پر زور دینا عیاشی کے مترادف ہے، جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے‘‘۔

ادھر، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے، ٹرمپ نے پلوسی کے برسلز، مصر اور افغانستان کے مجوزہ دورے کے لیے فوجی طیارے کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔

گذشتہ ہفتےلاکھوں وفاقی کارکنوں کو تنخواہ کا چیک نہیں ملا، جب کہ اگلے بھی یہی صورت حال جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں