الجزائر میں صدارتی انتخابات 18 جولائی کو ہونگے

صدارتی حکم نامے کے مطابق، اگلے 45 روز کے دوران انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ملکی دستوری کونسل سے رابطہ کریں تا کہ اُن کے کوائف کی چھان بین کی جا سکے

1128658
الجزائر میں صدارتی انتخابات 18 جولائی کو ہونگے

شمالی افریقی ملک الجزائر میں صدارتی انتخابات رواں  سال  18 جولائی کو ہوں گے۔

 صدارتی حکم نامے کے مطابق، اگلے 45 روز کے دوران انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ملکی دستوری کونسل سے رابطہ کریں تا کہ اُن کے کوائف کی چھان بین کی جا سکے۔

 ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ موجودہ صدر عبدالعزیز بُوتفلیقہ صدارتی انتخابات  میں حصہ لیں گے یا نہیں تاہم، حکمران سیاسی اتحاد نے اپنے صدر سے انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کر رکھی ہے۔

 81 سالہ بُوتفلیقہ علیل ہیں اور وہ  پہیوں والی کرسی  کا استعمال کرتے ہیں۔

 سن 2013 میں انہیں فالج کے حملے کا سامنا ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں