اقوام متحدہ نے یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کےلیے مبصرین کی تقرری منظور کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 75 مبصرین کی چھے ماہ کے لیے تعیناتی کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے

1127658
اقوام متحدہ نے  یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کےلیے مبصرین کی تقرری منظور کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 75 مبصرین کی چھے ماہ کے لیے تعیناتی کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔

ان مبصرین کو الحدیدہ ،اس کی بندرگاہ اور اس کے علاوہ الصلیف اور راس ِ عیسیٰ کی بندرگاہوں پر تعینات کیا جائے گا۔

سویڈن میں گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی ثالثی میں الحدیدہ میں جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا۔

اس جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مبصرین کو تعینات کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ماہ 20 مبصرین کی یمن میں تعیناتی کی منظوری دی تھی جن کی  میعاد 20 جنوری کو ختم ہورہی ہے۔
برطانیہ کی پیش کردہ قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریش پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ولندیزی  جنرل پیٹرک کمائرٹ کے زیر قیادت الحدیدہ سمجھوتے کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کی تعیناتی کا عمل تیز کریں۔ 
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ  پیر کو ایک بیان میں یمن میں ایرانی نواز  حوثی باغیوں پر الحدیدہ پر جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں