نائیجیریا: 3 سالوں میں بوکو حرام کے زیر قبضہ 20 علاقے رہا کروا لئے گئے

نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 3 سالوں کے دوران تنظیم کے زیر قبضہ 20 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا

1122186
نائیجیریا: 3 سالوں میں بوکو حرام کے زیر قبضہ 20 علاقے رہا کروا لئے گئے

نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 3 سالوں کے دوران تنظیم کے زیر قبضہ 20 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔

صوبہ بورنو کے گورنر قاشم شیتیما نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں بوکو حرام کے حملے 2013 سے 2014 کے سالوں میں بلند ترین نقطے پر رہے اور تنظیم نے صوبے میں 27 علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم فوج کی طرف سے جاری آپریشنوں کے ساتھ 2015 سے لے کر اب تک دہشتگرد  تنظیم کو کمزور کر دیا گیا ہے۔

شیتیما نے کہا ہے کہ تنظیم کے زیرِ کنٹرول 20 علاقوں کو بھی واپس کنٹرول میں لے لیا گیا ہے اور ان علاقوں میں عوام کے لئے تقریباً 30 ہزار گھروں کی تعمیر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں شہریوں کو دہشت گرد تنظیم کے  پنجے سے چھڑایا گیا ہے اور تنظیم کے سینکڑوں  اراکین نے گرفتاری پیش کر دی ۔ گرفتاری پیش کرنے والوں  کی بحالی اور معاشرے کے لئے مفید شہری بنانے کے پروگراموں  کا آغاز کر دیا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں