آسٹریلیا میں متعدد سفارت خانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول

آسٹریلیا میں پاکستان اور امریکہ سمیت 10 ممالک کے سفارت اور قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں

1122507
آسٹریلیا میں متعدد سفارت خانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول

آسٹریلیا میں پاکستان اور امریکہ سمیت 10 ممالک کے سفارت اور قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔

خبر کے مطابق، آسٹریلیا کے شہروں ملبورن اور کینبرا میں واقع 10 ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کیمیائی مواد  سے بھرے مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ  جن ممالک کے سفارتی دفاتر کو مشتبہ پیکٹس بھیجے گئے ہیں اُن میں پاکستان، بھارت، امریکہ، جاپان، اٹلی، اسپین، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور مصر شامل ہیں۔

آسٹریلوی پولیس نے مشتبہ پیکٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا لیکن ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم امریکہ  اور برطانیہ کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے ایک ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی اسپیشل ٹیم نے پیکٹ میں ’اسبیٹوس‘ نامی کیمیائی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جو کہ تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے اور  سرطان  کا سبب بن سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں