نائجیریا، بوکو حرام اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں 50 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں نے آجی لاری اور آونو  علاقوں پر رات کے وقت دھاوا بولا تا ہم اسے پسپا کر دیا گیا

1121429
نائجیریا، بوکو حرام اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں 50 دہشت گرد ہلاک

نائیجریا کے صوبے بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دو دیہاتوں پر حملوں کے بعد چھڑنے والی جھڑپوں میں  سیکورٹی  قوتوں نے کم ازکم 50 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ریاستی مکینوں میں سے بابان گیدا  ابراہیم  کا کہنا ہے کہ ابو بکر شکاؤ سے منسلک ہونے کا خیال ہونے والے دہشت گردوں نے آجی لاری اور آونو  علاقوں پر رات کے وقت دھاوا بولا تا ہم اسے پسپا کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا  کہ تنظیم کے ارکان کے خلاف  آپریشن میں بری اور فضائی قوتوں نے  حصہ لیا جس دوران کم ازکم 50 دہشت گرد مارے گئے۔

خیال رہے کہ 2000 کی دہائی کے اوائل سے ابتک اپنے وجود کو جاری رکھنے والی بوکو حرام  کے 2009 سے ابتک جاری اجتماعی حملوں میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں