نائجر: بوکو حرام کے خلاف آپریشنوں میں کم از کم 287 دہشت گرد ہلاک

نائجر کی فوج کی طرف سے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف  کئے گئے آپریشنوں میں کم از کم 287 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

1118623
نائجر: بوکو حرام کے خلاف آپریشنوں میں کم از کم 287 دہشت گرد ہلاک

نائجر کی فوج کی طرف سے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف  کئے گئے آپریشنوں میں کم از کم 287 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

نائجر  وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائجر فوج ، 28 دسمبر سے لے کر اب تک نائیجیریا کے سرحدی علاقے کوماڈوگو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف فضائی تعاون کے حامل آپریشن کر رہی ہے۔

بیان کے مطابق فضائی آپریشنوں میں 200 سے زائد جبکہ زمینی آپریشنوں میں 87 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بوکو حرام کی طرف سے جون 2016 میں بوسو کے علاقے میں نائجر فوج پر کئے گئے حملے میں 30 سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

بوکو حرام دہشت گرد تنظیم  2000 کے سالوں کے آغاز میں نائیجیریا  میں سامنے آئی اور 2009 سے لے کر اب تک تنظیم کی طرف سے کی گئی اجتماعی تشدد کی کاروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تنظیم سال 2015 سے ملک کے سرحدی ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔

دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کئے گئے  چاڈ جھیل  کے حملوں میں کم از کم 2 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں