دنیا بھر میں جوش و خروش اور تقریبات کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا گیا

سال 2019 میں سب سے پہلے داخل ہونے والے ملک نیوزی لینڈ میں آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا

1117117
دنیا بھر میں جوش و خروش اور تقریبات کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا گیا

نئے سال کا آغاز دنیا بھر میں جوش و خروش اور تقریبات کے ساتھ کیا گیا۔

سال 2019 میں سب سے پہلے داخل ہونے والے ملک نیوزی لینڈ میں آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

آسٹریلیا کا شہر سڈنی بھی سال 2019 کو سب سے پہلے مرحبا کہنے والوں میں شامل ہے۔ ہر سال کی طرح  اس دفعہ بھی سڈنی کے باشندے ہاربر بریج پر جمع ہوئے ۔

جاپان  بھی سب سے پہلے نئے سال میں داخل ہونے والے ممالک میں شامل ہے، دارالحکومت ٹوکیو میں  ہزاروں افراد نے مختلف تقریبات کے ساتھ نئے سال کا خیر مقدم کیا۔

جاپان کے بعد ہانگ کانگ اور چین نے نئے سال کا آغاز کیا۔

روس ترکی کے ساتھ ہی نئے سال میں داخل ہوا۔ دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں ہزاروں شہریوں نے آتش بازکے مظاہرے کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔

جرمنی ، اسپین، فرانس اور ہالینڈ ترکی سے 2 گھنٹے بعد نئے سال میں داخل ہوئے ۔

برطانیہ کے شہر لندن میں بھی آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا گیا۔

امریکہ کے دارالحکومت نیویارک میں بھی ایک بڑے ہجوم  نے نئے سال کی آمد کو منایا اور گھڑی کی سوئیاں 12  پر آنے  پر رقص کر کے نئے سال کا آغاز کیا۔



متعللقہ خبریں