امریکی شہری کی ہلاکت،شمالی کوریا 501 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرے

امریکی عدالت نے شمالی کوریا کو طابع کیا ہے کہ وہ  ہلاک شدہ امریکی شہری اوٹو وارم بیئر کے خاندان کو501 ملین ڈالر ادا کرے

1113098
امریکی شہری کی ہلاکت،شمالی کوریا 501 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرے

شمالی کوریا کو ہلاک شدہ امریکی شہری اوٹو وارم بیئر کے خاندان کو501 ملین ڈالر ادا کرنا چاہییں۔

  یہ فیصلہ واشنگٹن میں وفاقی عدالت  نے کرتےہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا وارم بیئر پر تشدد، اسے مغوی بنانے اور ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے۔

یاد رہے کہ 21 سالہ وارم بیئر کو 2016کے اوائل میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھاجب وہ ایک گروپ کے ساتھ شمالی کوریا کا دورہ کر کے واپس امریکہ آ رہا تھا۔

 اسے کمیونسٹ کوریا میں ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 2017 میں امریکہ پہنچتے ہی وہ انتقال کر گیا تھا۔

 یہ امریکی شہری شمالی کوریا میں بھی کئی ماہ  کوما کی حالت میں رہا تھا۔



متعللقہ خبریں