برونڈی نے دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

افریقی ملک برونڈی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وسطی قصبے گیٹیگا کو نیا دارالحکومت بنانے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے

1111838
برونڈی نے دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

افریقی ملک برونڈی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وسطی قصبے گیٹیگا کو نیا دارالحکومت بنانے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

 یہ اعلان برونڈی کے صدر پیئر اینکُورن زیزا کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ برونڈی کے نئے دارالحکومت کے لیے ایک دہائی پہلے صدر اینکُورن زیزا نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران وعدہ  کیا تھا۔

حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ دارالحکومت بُوجُم بُورا کی حیثیت ملک کے مالیاتی مرکز کی ہو گی۔

 بُوجُم بُورا براعظم افریقہ میں واقع دنیا کی دوسری گہری ترین جھیل ٹانگا نیکا کے شمال مشرقی ساحلی کنارے پر آباد ہے۔

نیا دارالحکومت محض 30 ہزار آبادی کا شہر ہے جب کہ بوجم بورا 10 لاکھ  سے زائد نفوس کا حامل  شہر



متعللقہ خبریں