ٹرمپ نے حکومت کے شٹر گرانے کا انتباہ دے دیا

امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ ایوان نمائندگان سے دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب ڈالر کی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں

1105708
ٹرمپ نے حکومت کے شٹر گرانے کا انتباہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے سربراہ چک شومر اور ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوس کے درمیان اوول آفس میں میکسیکو دیوار کے حوالے سے بحث وتکرار ہوئی۔

یہ بحث امریکی رائے عامہ کے ایجنڈے میں  شامل ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس ملاقات میں میکسیکو کی سرحدوں پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے کانگرس سے طلب کردہ بجٹ کو  مختص نہ کرنے کی صورت میں "حکومت کے شٹر گرا سکنے " کا انتباہ دیا ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی ایوان نمائندگان کی لیڈر نینسی پیلوسی  نے امریکی  شہریوں کے ٹرمپ کی وجہ سے حکومتی امور کو بند  کرنے کے حق میں نہ ہونے   کے کہنے پر  ماحول میں تناؤ پیدا ہوا۔

پیلوسی کی بات کاٹنے والے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے، سرحدی دیوار اسی منصوبے کی ایک کڑی ہے۔

یاد رہے کہ اس دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب ڈالر کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے والے ٹرمپ کے بر عکس ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما اس دیوار کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم کے کافی ہونے کا دفاع کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں