روس کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں امریکی طیاروں کی بحیرہ اسود پر پرواز

پینٹاگون نے اپنے  تحریری بیان میں  کہا کہ گزشتہ روز   پہلی پرواز سر انجام  پائی  جس کا مقصد امریکہ  کی طرف سے یوکرین اور دیگر ممالک    کےلیے  یک جہتی  اور تعاون   کا اظہار کرنا تھا

1102159
روس کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں امریکی طیاروں کی بحیرہ اسود پر پرواز

امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ   اس کے اور اتحادیوں کے طیاروں نے   آزاد فضائی حدود کے معاہدے کے تحت بحیرہ اسود میں پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

 پینٹاگون نے اپنے  تحریری بیان میں  کہا کہ گزشتہ روز   پہلی پرواز سر انجام  پائی  جس کا مقصد امریکہ  کی طرف سے یوکرین اور دیگر ممالک    کےلیے  یک جہتی  اور تعاون   کا اظہار کرنا تھا ۔

 بیان میں  کہا گیا کہ    آبنائے کرچ  میں  یوکرین کے بحیر جہازوں کے خلاف روسی جارحیت اشتعال انگیزی  ہے   جس کے بر خلاف ان  پروازوں  کا  مقصد  یوکرین اور دیگر ہمسایہ ممالک  کی سلامتی     میں امریکی تعاون     کا مظاہرہ کرنا ہے ۔

 واضح رہے کہ یہ بھی خبروں میں  آیا تھا کہ   امریکہ نے  بحیرہ اسود میں اپنا   جنگی بحری جہاز داخل کرنے   کےلیے ترکی سے اجازت طلب کی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں