ایتھوپیا: دستی بم پر قدم رکھنے کے نتیجے میں 2 طالبعلم ہلاک

ایتھوپیا میں ایک اسکول  کے قریب پڑے دستی بم پر قدم رکھنے کے نتیجے میں 2 طالبعلم ہلاک، 6 زخمی

1100619
ایتھوپیا: دستی بم پر قدم رکھنے کے نتیجے میں 2 طالبعلم ہلاک

ایتھوپیا میں ایک اسکول  کے قریب پڑے دستی بم پر قدم رکھنے کے نتیجے میں 2 طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کے شمالی صوبے امہارا  کے علاقے گوندار میں ایک اسکول کے اطراف میں طالبعلموں کا پاوں اتفاقاً زمین پر پڑے ایک دستی بم پر آنے  کے نتیجے میں بم پھٹ گیا۔

دھماکے میں 2 طالبعلم ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امہارا پولیس ترجمان اینیوے زیوڈی نے کہا ہے کہ اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ دستی بم کس طرح اسکول کے اطراف میں پہنچا۔



متعللقہ خبریں