روس سمجھوتے پر سختی سے کاربند ہے اور امریکہ اسے بخوبی جانتا ہے: ماریہ ظاہرووا

ماسکو درمیانی مسافت کے نیوکلئیر فورسز سمجھوتے INF کی شرائط پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اسے امریکہ بھی جانتا ہے: ماریہ ظاہرووا

1100574
روس سمجھوتے پر سختی سے کاربند ہے اور امریکہ اسے بخوبی جانتا ہے: ماریہ ظاہرووا

روس نے کہا ہے کہ ہم،  امریکہ کے ساتھ طے شدہ "درمیانی مسافت کے نیوکلئیر فورسز  سمجھوتے"INF پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ  کی ترجمان ماریہ ظاہرووا نے کہا ہے کہ ماسکو درمیانی مسافت کے نیوکلئیر فورسز سمجھوتے INF کی شرائط پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اسے امریکہ بھی جانتا ہے۔

روس کو اسلحے کی مانیٹرنگ  کے بارے میں دھوکہ دہی کا قصوروار ٹھہرانے سے متعلق امریکہ کے وزیر خارجہ  مائیک پومپیو  کے بیانات کا جائزہ لیتے ہوئے ظاہرووا نے کہا ہے کہ INF کی پابندی کے موضوع پر روس کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ ماسکو INF کی شرائط پر سختی سے کاربند ہے اور امریکہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ INF کی وجہ سے عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ہم نے  روس کو 60 دن کی مہلت دی ہے لیکن  روس اسلحے کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری کو پوار کرنے کے معاملے میں دھوکہ دہی سے کام لے رہا ہے لہٰذا امریکہ کے لئے اس سمجھوتے پر قائم رہنا بے معنی ہو گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں