روس آئی این ایف کا احترام کرے،60 روز کی مہلت دی ہے:امریکہ

امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیئو  نے  کہا ہے کہ   روس کو درمیانی  فاصلے کے  جوہری اسلحے پر مبنی  معاہدے کی ذمے داریاں پوری کرنے کےلیے 60 روز کی مہلت دی گئی ہے

1100516
روس آئی این ایف کا احترام کرے،60 روز کی مہلت دی ہے:امریکہ

امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیئو  نے  کہا ہے کہ   روس کو درمیانی  فاصلے کے  جوہری اسلحے پر مبنی  معاہدے     کی ذمے داریاں پوری کرنے کےلیے 60 روز کی مہلت دی گئی ہے ۔

 برسلز میں  نیٹو   وزرائے خارجہ اجلاس  کی پہلی نشست کے بعد   اخباری کانفرنس      میں موپیئو نے  کہا کہ آئی این ایف     کے تناظر میں  رکن ممالک کو ذمے داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے ۔

 روس کی باراہم خلاف ورزیوں پر ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا  اور اسے قائل کرنے کی کوشش کی  مگر  اس نے  ایس ایس سی 8 میزائل تیار  کیا جو کہ معاہدے کی پامالی  ہے ۔

 امریکی وزیر خارجہ نے  یہ بھی کہا کہ  امریکی سلامتی  کو خطرات سے دوچار کرنے  والے کسی بھی معاہدے  کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر روس اپنے میزائل تباہ کر دیتا ہے تو  یہ ایک  بہتر اقدام ہوگا جس کےلیے  ہم نے اسے 60 روز کی  مہلت دی ہے ۔

 واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان یہ معاہدہ سن 1987 میں  صدر ریگن اور صدر گورباشیف کے درمیان طے پایا گیا تھا   جس  پر  سوویت یونین ٹوٹنے کے  بعد بھی عمل درآمد جاری  رہا ۔



متعللقہ خبریں