جارج بش کی آخری رسومات کل ادا ہونگی،اہلیہ کے پہلو میں دفن ہونگے

صدر جارج ڈبلیو بش کی آخری رسومات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدھ کے روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی اور انہیں ان کی اہلیہ کے پہلو میں ذاتی صدارتی کتب  خانے  میں سپردِ خاک کیا جائے گا

1099920
جارج بش کی آخری رسومات کل ادا ہونگی،اہلیہ کے پہلو میں دفن ہونگے

صدر جارج ڈبلیو بش کی آخری رسومات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدھ کے روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

   اُنہیں ریاست ٹیکساس میں ان کی اہلیہ کے پہلو میں ذاتی صدارتی کتب  خانے  میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ  بدھ کے روز بش کے انتقال کا سوگ منانے کےلیے امریکہ کی وفاقی حکومت بند رہے گی۔

 گزشتہ  روز سے امریکی صدر جارج ڈبیلو بش کی میت کو ایک تابوت میں آخری دیدار کیلئے کیپیٹل عمارت کے روٹندا ہال میں رکھا گیا ہے، جہاں امریکی عوام اپنے41 ویں  صدر کا آخری دیدار کریں گے۔

بدھ کی دوپہر تک امریکی عوام اور معززین آنجہانی صدر کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔  یاد رہے کہ صدر بش جمعہ کی رات ریاست ٹیکساس میں طویل علالت کے بعد94  سال  کی عمر میں انتقال کر گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، صدر بش کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے 5 دسمبر یعنی بدھ کے روزکو "یوم سوگ" قرار دیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں