برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کی سعودی ولی عہد سے خاشقجی قتل کیس پر شفافیت کی اپیل

محمد بن سلمان سے ترک حکام سے مکمل طور پر تعاون کرنے اور ان دونوں ملکوں کی تحقیقات کو قابل قبول کسی نتیجے تک  پہنچانے  کی حوصلہ افزائی

1098430
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کی سعودی ولی عہد سے خاشقجی قتل کیس پر شفافیت کی اپیل

برطانوی وزیر اعظم  تھریسا مئے  نے سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان   سے مقتول صحافی جمال خاشقجی تفتیش کے حوالے سے ترکی  کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں اطلاع دی گئی ہے کہ تھریسا مئے  نے کل ارجنٹائن میں جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر سعودی  ولی عہد سے ملاقات کی ہے۔

اس دوران  برطانوی وزیر اعظم نے خاشقجی کے خونخوار قتل کے ذمہ داروں  کو کیفر ِ کردار تک پہنچانے  کی اہمیت پر زور دیا اور انہوں نے اس قسم کے گھناؤنے واقعات  کے نہ دہرائے جانے  کے لیے سعودی عرب سے ضروری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مئے نے برطانوی وزیر ِ خارجہ جیریمی ہنٹ  کے 12 نومبر کو سعودی عرب کے دورے کے بعد اس ملک  کے خاشقجی کیس کے حوالے سے اقدامات کی جانب اشارہ دیتے ہوئے   محمد بن سلمان سے ترک حکام سے مکمل طور پر تعاون کرنے اور ان دونوں ملکوں کی تحقیقات کو قابل قبول کسی نتیجے تک  پہنچانے  کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے  کے لیے شفافیت کی ضرورت ہے، جس کو انہوں نے 24 اکتوبر کو شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھی زیرِ لب لایا تھا۔

اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مے نے سعودی عرب سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گرفتھ  سے ٹھوس تعاون کرنے اور اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت حاصل کیے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں