بحیرہ اسود کا بحران: ٹرمپ -پوٹن ملاقات نہ ہونے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے تازہ معاملے کے بعد ارجنٹینا  میں "جی 20" سربراہ کانفرنس میں ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن سے ملاقات کا امکان نہیں رہا ہے

1096501
بحیرہ اسود کا بحران: ٹرمپ -پوٹن ملاقات نہ ہونے کا امکان

یوکرین کی تین کشتیوں پر روسی قبضے کے بعد امریکہ  اور روس میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے تازہ معاملے کے بعد ارجنٹینا  میں "جی 20" سربراہ کانفرنس میں ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن سے ملاقات کا امکان نہیں رہا ہے۔

"واشنگٹن پوسٹ" سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں یوکرین  میں روسی جارحیت اور یوکرین  کی کشتیوں‌کو قبضے میں لینے کی روسی کارروائی کسی صورت میں قبول نہیں۔ اس لیے روسی صدر  پوٹن کے ساتھ میری ملاقات کا اب کوئی امکان باقی نہیں رہا ہے۔

گزشتہ روز  امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ یورپی ممالک روس کے ساتھ کشیدگی ختم کرانے کے لیے یوکرین  کی مزید مدد کریں۔

  امریکہ  نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے اوریورپ سے روس کو گیس پائپ لائن منصوبے پر نظر  ثانی پر زور دینے کا بھی کہا ہے ۔



متعللقہ خبریں