کم جونگ ینگ "انٹر پول" کے نئے سربراہ

انٹرنیشنل پولیس یا "انٹرپول" کے نئے سربراہ کے لیے جنوبی کوریائی امیدوار کم جونگ یَنگ کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل عالمی پولیس کے ادارے کے عبوری سربراہ کا منصب سنبھالے ہوئے ہیں

1092253
کم جونگ ینگ "انٹر پول" کے نئے سربراہ

عالمی پولیس یا "انٹرپول" کے نئے سربراہ کے لیے جنوبی کوریائی امیدوار کم جونگ یَنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 کم جونگ یَنگ اس وقت عالمی پولیس کے ادارے کے عبوری سربراہ کا منصب سنبھالے ہوئے ہیں۔

 اس انتخاب سے قبل روس سے تعلق رکھنے والے الیگزانڈرپروکوپچُک کو پسندیدہ  قرار دیا جا رہا تھا مگر آخری وقت پر امریکہ نے جنوبی کوریا کے امیدوار کم جونگَ ینگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ انتخاب آبائی ملک چین میں لاپتہ ہو جانے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی کی جگہ پر منعقد کیے گئے ہیں  جن کی مدت ملازمت سن 2020 میں ختم ہونی تھی۔



متعللقہ خبریں