ایتھوپیا: دو نسلی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 13 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے صوبے اورومیا میں دو نسلی گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 13 افراد ہلاک ہو گئے

1088787
ایتھوپیا: دو نسلی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 13 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے صوبے اورومیا میں دو نسلی گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق اورومو اور صومالی نسلی گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں خوف کی وجہ سے اپنے گھر بار ترک کر  گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا کے صوبہ اورومیا میں وقتاً فوقتاً نسلی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔

گذشتہ ماہ بھی اورومو اور آمہارا  نسلی گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں