جاپان: امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

جاپان کے شہر اوکیناوا کے کھلے سمندر میں ایک امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

1086157
جاپان: امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

جاپان کے شہر اوکیناوا کے کھلے سمندر میں ایک امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق F-18 جنگی طیارہ رونالڈ ریگن نامی امریکن ائیر پلین کیرئیر سے اڑا اور جاپان کے شہر اوکیناوا کے کھلے پانیوں میں بحرِ فلپائن میں گر گیا۔

امریکی بحریہ سے منسلک ساتویں فلیٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارے کی معمول کی پرواز کے دوران  تکنیکی مسئلے کا سامنا ہوا۔

طیارے کے دونوں پائلٹوں کو بچا لیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ بھی اسی کیرئیر سے اڑنے والا MH-60 طیارہ گر گیا تھا۔

واضح رہے کہ جاپان سے منسلک جزیرے اوکیناوا  میں 47 ہزار فوجیوں پر مشتمل ایک امریکی بیس موجود ہے۔



متعللقہ خبریں