امریکہ نے میکسیکو کی سرحدوں پر فوجی تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

صدر ٹرمپ کی درخواست پر سرحد پر فوجی دستے بھیجنے والی ریاستوں میں ایریزونا، نیو میکسیکو اور ٹیکساس شامل ہیں۔ امریکہ کی ان تینوں ریاستوں کی سرحدیں میکسیکو سے ملتی ہیں

1082413
امریکہ نے میکسیکو کی سرحدوں پر فوجی تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

امریکہ  کی وزارتِ  دفاع   کے ترجمان آلبائے روب نے  نے کہا ہے کہ آج سے   5 ہزار دو سو  فوجیوں   کو میکسیکو کی سرحدوں پر منتقل کیا جا رہا ہے اور آئندہ سے  علاقے میں  یہ فوجی  سرحدوں کے تحفظ   کے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔  

انہوں نے ان  خیالات کا اظہار پریس کانفرنس  میں سوالات کو جواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  سرحد پر تعینات کیے جانے والے ان اہلکاروں کا تعلق 'نیشنل گارڈز' سے ہے جو ریاستوں کے ماتحت ریزرو فوجیوں پر مشتمل فورس ہے۔

صدر ٹرمپ کی درخواست پر سرحد پر فوجی دستے بھیجنے والی ریاستوں میں ایریزونا، نیو میکسیکو اور ٹیکساس شامل ہیں۔ امریکہ کی ان تینوں ریاستوں کی سرحدیں میکسیکو سے ملتی ہیں۔

ایریزونا نے بھی 225 اہلکار امریکہ میکسیکو سرحد کے لیے روانہ کردیے ہیں جب کہ ریاست کے گورنر ڈگ ڈوسی نے کہا ہے کہ وہ منگل کو مزید دستے روانہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ان ریاستوں کی جانب سے بھیجے جانے والے نیشنل گارڈز کے ابتدائی دستے سرحد پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں وفاقی حکومت کے اہلکار ان کی تعیناتی کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

میکسیکو کی سرحد پر واقع امریکہ کی چوتھی ریاست کیلی فورنیا نے نیشنل گارڈز بھیجنے کی صدر ٹرمپ کی درخواست کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دو سے چار ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی جنوبی سرحد پر جاری "لاقانونیت" اور مہاجرین کی غیر قانونی آمد روکنے کے لیے ان کے پاس فوجی دستے طلب کرنے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں



متعللقہ خبریں