والد کے قتل کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں مسترد کرتے ہیں: فرزندان خاشقجی

مقتول صحافی جمال خاشقجی کے  صاحبزادوں  صلاح اور عبداللہ نے امریکی ٹی وی چینل "سی این این" کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم اپنے والد کے قتل کے معاملے کو سیاسی رنگ دلوانے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں

1081383
والد کے قتل کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں مسترد کرتے ہیں: فرزندان خاشقجی

گزشتہ ماہ استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں  قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے دونوں بیٹوں نے اپنےوالد کے قتل کیس کی سعودی عرب کی جانب سے جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جمال خاشقجی کے قتل کی سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کی شفافیت پر مکمل یقین ہے۔

خبر کے مطابق ،مقتول صحافی جمال خاشقجی کے  صاحبزادوں  صلاح اور عبداللہ نے امریکی ٹی وی چینل "سی این این" کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم اپنے والد کے قتل کے معاملے کو سیاسی رنگ دلوانے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ان کے بیٹوں کا امریکی ٹی وی چینل کو یہ اپنی نوعیت کا پہلا انٹرویو ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب میں جاری تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں۔

صلاح خاشقجی نے کہا کہ شاہ سلمان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے والد کے قتل میں جو بھی ملوث ہوا اسے سزا دی جائے گی۔

 مجھے یقین ہے کہ خادم الحرمین الشریفین اپنے وعدے پرعمل درآمد کریں گے۔

صلاح خاشقجی  نے سعودی عرب واپسی کے بارے میں‌بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عنقریب جدہ واپس جائیں گے جہاں وہ بنک میں اپنی ملازمت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد نہیں دیکھا گیا۔

 



متعللقہ خبریں