خاشقجی کیس سے پردہ اٹھائیں گے مگرسعودی عرب سے تعلقات برقرار رہیں گے:پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ  مائیک پومپیئو نے  کہا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس  اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا مگر ہم سعودی عرب  سے تعلقات  خراب نہیں کریں گے

1081371
خاشقجی کیس سے پردہ اٹھائیں گے مگرسعودی عرب سے تعلقات برقرار رہیں گے:پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ  مائیک پومپیئو نے  کہا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس  اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا مگر ہم سعودی عرب  سے تعلقات  خراب نہیں کریں گے۔

 پومپیو نے  یہ بات  فوکس نیوز سے گفتگوکرتےہوئے کہی    اور بتایا کہ  خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد ضرور منظر عام پر لائے  جائیں  گے  مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سعودی عرب سے تعلقات خراب کر لیں گے کیونکہ  یہ تعلقات ایران کی شر انگیزیوں کے خلاف ہمارا ہتھیار ہیں۔

  وزیر خارجہ نے بتایا کہ   اس واقعے کے تناظر میں ہم نے 16 افراد کے ویزے  بھی منسوخ کر دیئے ہیں  ،صدر ٹرمپ  سعودی عرب پر پابندیاں لگانے  سمیت تعلقات برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔

یاد رہے کہ 2 اکتوبر  کو   استنبول  کے سعودی قونصل خانے میں داخلے کے بعد جمال خاشقجی   کو ترک حکام کے بقول گلا گھونٹ کر قتل  کر دیا گیا اور نعش ٹکڑوں میں   غائب کر دی گئی  تھی ۔



متعللقہ خبریں