سیکورٹی قوتوں پر پتھراو کا جواب فائرنگ سے دیا جائیگا

امریکی فوجی ان  پر بوتلیں اور پتھر پھینکنے والوں سے رعایت سے کام نہیں  لیں گے

1080439
سیکورٹی قوتوں پر پتھراو کا جواب  فائرنگ سے دیا جائیگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   نے خبر دار کیا ہے کہ لاطینی امریکی ممالک سے امریکہ  کی جانب پیش قدمی کرنے والے مہاجرین کے فوجیوں پر پتھراؤ کی صورت  میں امریکی  سیکورٹی قوتیں  فائر نگ کرتے ہوئے جوابی کاروائی کر سکتی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرس میں  بعض مہاجرین کے میکسیکین فوجیوں پر پتھراؤ کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی ان  پر بوتلیں اور پتھر پھینکنے والوں سے رعایت سے کام نہیں  لیں گے۔

کیونکہ ایسا ہونے کی صورت میں انہیں فائرنگ کے ساتھ جواب دینے کی میں ہدایت کر دوں گا۔

 


 



متعللقہ خبریں