میکسیکو سے ملحقہ سرحد پر نگرانی سخت کی جائے گی: جنرل اوشاگنیسی
امریکی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ جنرل ٹیرنس او شاگنیسی نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر ملکی فوج کی تعیناتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سرحدوں کی نگرانی ملکی سلامتی کے مساوی ہے
1079343
امریکی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ جنرل ٹیرنس او شاگنیسی نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر ملکی فوج کی تعیناتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سرحدوں کی نگرانی ملکی سلامتی کے مساوی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزارت دفاع نے گزشتہ روز میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 5 ہزار سے زائد فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔
جنرل اوشاگنیسی نے بتایا کہ ریاست ٹیکساس کی میکسیکو سے جڑی سرحد پر ایک ہزار فوجی متعین کر دیے گئے ہیں اور دیگر سرحدی مقامات پر فوجی دستے بھیجے جا رہے ہیں۔
انہوں نے سرحد پر مزید فوجی تعینات کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا۔
متعللقہ خبریں
چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں،47 افراد ہلاک
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے