سعودی عرب میں سرمایہ کاری اجلاس،امریکی وزیر خزانہ کی شرکت سے معذرت

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہونے والے سرمایہ کاری   اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

1071657
سعودی عرب میں سرمایہ کاری اجلاس،امریکی وزیر خزانہ کی شرکت سے معذرت

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین سعودی عرب میں ہونے والے سرمایہ کاری   اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

 نوشین نے گزشتہ روز  ٹوئٹر پر لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے حوالے سے ان دونوں ممالک میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ جمال  خاشوجی دو اکتوبر سے لاپتہ ہیں جبکہ ایسی خبریں ہیں کہ انہیں ترک شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں