دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی ضرورت ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے  تعلق توڑنا نہیں چاہتے  اور امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی ضرورت ہے

1070851
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی ضرورت ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے  تعلق توڑنا نہیں چاہتے  اور امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یہ بات فاکس بزنس نیٹ ورک کے استنبول میں اچانک لاپتہ ہوجانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے  واقعے  سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

 انھوں نے قبل ازیں اس معاملے پر سعودی عرب کے خلاف تندوتیز بیانات کی بھی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیا جائے اور قبل ازوقت کوئی نتیجہ اخذ نہ کیا جائے۔

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی درخواست کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی کے معاملے میں ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

بعض ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں تفتیش کے دوران میں قتل کردیا گیا تھا ۔تاہم ترکی اور سعودی عرب کی ایک مشترکہ ٹیم اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے  جبکہ  صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اس سلسلے میں اُن سے تعاون کررہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں