امریکی نوجوانوں کا 70 فیصد موٹاپے کا شکار،فوجیوں کی بھرتی مسئلہ بن گئی

امریکی وزارت دفاع کو قومی سلامتی  کے حوالے سے ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے جس کی وجہ نئی نسل کا  فربہہ ہونا ہے کیونکہ آنے والے وقت میں پینٹاگون کو اس اہم مسئلے کے ساتھ نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے

1068756
امریکی نوجوانوں کا 70 فیصد موٹاپے کا شکار،فوجیوں کی بھرتی مسئلہ بن گئی

امریکی وزارت دفاع کو نوجوانوں کے موٹاپے سے شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ نئے فوجیوں کی بھرتی میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

خبر کے مطابق ،امریکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کو قومی سلامتی  کے حوالے سے ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے جس کی وجہ نئی نسل کا  فربہہ ہونا ہے کیونکہ آنے والے وقت میں پینٹاگون کو اس اہم مسئلے کے ساتھ نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایک نئی  تحقیق  کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نو جوانوں کی ایک تہائی تعداد موٹاپے کا شکار ہے، امریکی وزارت دفاع کے مطابق17 سے 24 سال  کے 70فیصد سے زائد امریکی نوجوان  موٹاپے کے باعث فوج میں بھرتی کی بنیادی ضروریات پر پورا نہیں اترتے۔

امریکی نوجوانوں میں موٹاپا ایک وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے اور یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

 



متعللقہ خبریں