شام میں دہشت گردوں کو ملنے والی امریکی امداد باعث تشویش ہے:روس

روسی دفتر خارجہ کی ترجمان  ماریا زاخاراووا  نے  کہا ہے کہ مشرقی دریائے فرات میں ایک خود مختار علاقے کی قیام کےلیے   دہشت گرد تنظیم پی کےکے     کو   امریکی امداد  کا ملنا   باعث تشویش ہے

1066418
شام میں دہشت گردوں کو ملنے والی امریکی امداد باعث تشویش ہے:روس

 روس دہشت گرد تنظیم پی کےکے    کو  فراہم کردہ امریکی امداد کے نتیجے میں مشرقی   دریائے فرات      کی صورت حال پر متذبذب ہے ۔

 روسی دفتر خارجہ کی ترجمان  ماریا زاخاراووا  نے  کہا ہے کہ مشرقی دریائے فرات میں ایک خود مختار علاقے کی قیام کےلیے   دہشت گرد تنظیم پی کےکے     کو   امریکی امداد  کا ملنا   باعث تشویش ہے  اور یہ صورت حال  وقت گزرنےکے ساتھ ساتھ    بگڑتی جا رہی ہے ۔

 ترجمان نے کہا کہ   شامی آئین  کی مخالفت میں پیش پیش بعض مقامی عناصر  اورا ن کی خود مختار ریاستوں کے قیام  کی    کوششیں  رائیگاں جائیں گی ۔

 زاخاراووا نے مزید کہا کہ  مقامی عوام امریکی  فوج کی بے  جا مداخلت سے تنگ آچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں