چین امریکی راز حاصل کرنے میں مصروف ہے: ایف بی آئی

ایف بی آئی کے ڈاریکٹر کرسٹوفر رے نے   کہا ہے کہ امریکہ کو اس وقت بیشتر ممالک سے خطرات لاحق ہیں حتی چین  نے  اپنے تجارتی  اور دیگر ذرائع کے تحت  خفیہ  راز حاصل  کرنے کی کوشش کی ہے

1066490
چین امریکی راز حاصل کرنے میں مصروف ہے: ایف بی آئی

 ایف بی آئی کے ڈاریکٹر کرسٹوفر رے نے   کہا ہے کہ  امریکہ کو چین سے متعدد معاملات میں  جاسوسی  کا    خطرہ ہے۔

 رے نے  اس بات کا اظہار"   امریکہ  اور اسے در پیش خطرات"  کے زیر عنوان  منعقدہ ایک پینل سے خطاب کے دوران  کیا ۔

 کرسٹوفر رے نے  کہا کہ امریکہ کو اس وقت  بیشتر ممالک سے خطرات لاحق ہیں  حتی چین  نے  اپنے تجارتی  اور دیگر ذرائع کے تحت  خفیہ  راز حاصل  کرنے کی کوشش کی ہے   جن کا مقصد  غیر ملکی سرمایہ کاری ،کمپنیوں کی خرید و فروخت   اور مالی  لین دین  پر  نظر رکھنا  ہے ۔

  ایف بی آئی  کے ڈاریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ  اس اقتصادی جاسوسی  کا اثر   تمام امریکی  ریاستوں    میں موجود کاروباری و تجارتی مراکز پر پڑ رہا ہے ،امریکہ  سرد جنگ کے خاتمے کے بعد اپنی اجارہ داری  کے تحفظ کےلیے کوشاں ہے جبکہ چین  مستقبل  کی منصوبہ بندی  میں مصروف ہے ۔



متعللقہ خبریں