جمال خاشقجی کی گمشدگی باعث تشویش ہے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا

1065095
جمال خاشقجی کی گمشدگی باعث تشویش ہے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اس پر تشویش ہے اور امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

ٹرمپ  نے  کہا  کہ فی الحال اصل صورتحال کا کسی کو معلوم نہیں مگر ان کے بارے میں بعض بُری خبریں گردش کر رہی ہیں جو ناپسندیدہ ہیں۔

یاد رہے کہ جمال  خاشقجی گزشتہ ہفتے استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے  میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

 ترک حکام نے اس سلسلے میں ریاض حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں