ٹرمپ کی شاہ سلمان کو دھمکی، ہم نہ ہوں تو تمہارا اقتدار دو ہفتوں میں ختم ہو جائے: صدر ٹرمپ

اگر امریکہ کا فوجی تعاون نہ ہو تو شاہ سلمان دو ہفتوں میں اپنے اقتدار سے محروم ہو سکتے ہیں لہٰذا اس کا بدل چکانا ضروری ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1061446
ٹرمپ کی شاہ سلمان کو دھمکی، ہم نہ ہوں تو تمہارا اقتدار دو ہفتوں میں ختم ہو جائے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کو متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ کا فوجی تعاون نہ ہو تو وہ دو ہفتوں میں اپنے اقتدار سے محروم ہو سکتے ہیں لہٰذا اس کا بدل چکانا ضروری ہے۔

صدر ٹرمپ نے ریاست مسسیپی  میں پارٹی کے درمیانی مدت  اسمبلی انتخابات کے لئے منعقدہ  اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا  ہے کہ میں شاہ سلمان کو پسند کرتا ہوں لیکن میں نے انہیں کہا ہے کہ "دیکھو شاہ، ہم تمہاری حفاظت کر ر ہے ہیں۔ ہم نہ ہوں تو تم یہاں دو ہفتے بھی نہیں رہ سکتے۔ تمہیں اپنی فوج کے اخراجات خود اٹھانے چاہیں۔ تم یہ اخراجات اٹھانے پر مجبور ہو۔

ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ انہوں نے شاہ سلمان کے ساتھ کب بات کی تھی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے شاہ سلمان کے ساتھ حالیہ ٹیلی فونک ملاقات ہفتے کے روز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں