امریکہ مزید 2 ایف۔35 جنگی طیاروں کو مارچ میں ترکی کے حوالے کرے گا

ترکی  کی ایف۔35 پانچویں نسل کے حملہ طیارہ پروگرام میں شراکت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں  آئی

1060445
امریکہ مزید 2 ایف۔35 جنگی طیاروں کو مارچ میں ترکی کے حوالے کرے گا

مشترکہ حملہ آور طیارہ پروگرام کے ڈپٹی  ڈائریکٹر   وائس ایڈمیرل میٹ ونٹر  کا کہنا ہےکہ ہم  مزید  دو عدد ایف۔35 جنگی طیاروں  کو ماہ مارچ میں ترکی کے حوالے کیے جانے کی  توقع رکھتے ہیں۔

ونٹر  نےایف۔35 پروگرام آفیس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی  کی ایف۔35 پانچویں نسل کے حملہ طیارہ پروگرام میں شراکت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں  آئی، ہم  مزید  دو طیاروں کی مارچ 2019 میں حوالگی   کی توقع رکھتے ہیں۔ ایک سو طیاروں کو ترکی کے حوالے کرنے  کے معاملے میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں پایا جاتا۔

پینٹاگون کے بجٹ  کے حوالے سے نوے دن کے اندر ترکی کے بارے میں کانگرس کو رپورٹ پیش کرنا  شرطیہ ہونے کی یاد دہانی کرانے والے ونٹر نے بتایا کہ "اس رپورٹ کے  لیے تیکنیک اور پروگرام کے بارے میں  معلومات یکجا کر لی گئی ہیں ، نوے روز کے اندر یہ رپورٹ  کانگرس کو پیش کر دی جائیگی۔"

یاد رہے کہ ترکی نے ماہ جون میں امریکہ سے دو ایف۔35 طیارے وصول کیے تھے،جبکہ   امریکہ کے ساتھ ایک سو طیاروں کا معاہدہ طے ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں