چاڈ: بوکو حرام کے خلاف آپریشن، 17 دہشت گرد ہلاک

چاڈ کے فوجیوں نے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

1059394
چاڈ: بوکو حرام کے خلاف آپریشن، 17 دہشت گرد ہلاک

چاڈ کے فوجیوں نے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے جمعہ اور ہفتہ  کے دن  چاڈ جھیل کے اطراف کے قصبوں موساروم اور نیگولیا میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن میں 17 دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ 3 فوجی، 3 محکمہ جنگلات کے ملازمین  اور ایک کسٹم ملازم ہلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بوکو حرام دہشت گرد تنظیم 2000 کے سالوں میں نائیجیریا سے ابھری  اور تنظیم کی طرف سے 2009 سے جاری اجتماعی تشدد کے اقدامات میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں