امریکہ کا جدید ترین جنگی طیارہ گر کر تباہ

امریکہ کا جدید ترین جنگی طیارہ F-35B جنوبی کیرولائنا کے علاقے بیوفورٹ کاؤنٹی میں میرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا تاہم ،حادثے میں طیارہ کا پائلٹ محفوظ رہا

1058970
امریکہ کا جدید ترین جنگی طیارہ گر کر تباہ

امریکہ  کا جدید ترین جنگی طیارہ F-35B جنوبی کیرولائنا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

خبر کے مطابق امریکہ کا جدید ترین جنگی طیارہ F-35B جنوبی کیرولائنا کے علاقے بیوفورٹ کاؤنٹی میں میرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا تاہم ،حادثے میں طیارہ کا پائلٹ محفوظ رہا جب کہ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایف 35 بی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ طیارہ ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکتا ہے اور اس   کی لاگت 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہے۔

 



متعللقہ خبریں