میں نے مس فورڈ سے جنسی زیادتی نہیں کی،ٹرمپ کے نامزد جج امیدوار کا انکار

امریکی عدالت  عالیہ  کے لیے صدر ٹرمپ کے نامز د جج بریٹ کیوا نوگ نے سینیت کمیٹی کے سامنے ڈاکٹر کرسٹین بلیسی  فورڈ کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے

1058613
میں نے مس فورڈ سے جنسی زیادتی نہیں کی،ٹرمپ کے نامزد جج امیدوار کا انکار

امریکی عدالت  عالیہ  کے لیے صدر ٹرمپ کے نامز د جج بریٹ کیوا نوگ نے پوری شدت سے ڈاکٹر کرسٹین بلیسی  فورڈ کے اس الزام سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے 1982 میں جب دونوں نو عمر تھے، ہائی اسکول کی ایک پارٹی کے دوران ان پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی پر  نہ تو ہائی اسکول میں اور  نہ ہی کالج میں جنسی حملہ کیا ۔

سینیٹ کی قانونی  کمیٹی میں کیوانوگ کے بیان سے قبل ڈاکٹر فورڈ نے کہا تھا کہ انہیں سو فی صد یقین ہے کہ کیوانوگ اور ان کے ایک دوست مارک جج نے انہیں ایک  خواب گاہ میں بند کر دیا تھا اور کیواناگ نے ان پر دست درازی کی اور جب انہوں نے مدد کے لیے چلانے کی کوشش کی تو انہوں نے ان  کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔

کیوانوگ نے سینیٹرز کو بتایا کہ انہوں نے ایسی کسی پارٹی میں شرکت نہیں کی۔

انہوں نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ان کی کردار کشی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سے خوفزدہ ہو کر اپنی نامزدگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔



متعللقہ خبریں