اسرائیل اور فلسطین میں امن   طاقت کے استعمال سے گریز کرنے ہی میں پوشیدہ ہے: فرانسیسی صدر میکروں

صدرایمینول میکروں نے کہا کہ کیا طاقت کے استعمال سے ہم فلسطین اور اسرائیل میں امن قائم کرسکتے ہیں؟  ہرگز نہیں ،  فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا

1057885
اسرائیل اور فلسطین میں امن   طاقت کے استعمال سے گریز کرنے ہی میں پوشیدہ ہے:  فرانسیسی صدر  میکروں

فرانسیسی صدر ایمینیول میکرو ں نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں امن   طاقت کے استعمال سے گریز کرنے ہی میں پوشیدہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر  ایمینول میکروں نے کہا کہ کیا طاقت کے استعمال سے ہم فلسطین اور اسرائیل میں امن قائم کرسکتے ہیں؟  ہرگز نہیں ،  فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل یکطرفہ اقدامات سے گریز، فلسطینی قوم کے آئینی حقوق تسلیم کرنے اور تنازع کے دو ریاستی حل کو قبول کرنے میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں فسلطین، اسرائیل کشمکش کے حل کا دو ریاستی فارمولے سے بہتر اور کوئی حل قابل عمل نہیں ہوسکتا ہے۔

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے اور تہران پر سخت پابندیوں کی بحالی کے بجائے معاملے کو بات چیت کے ذریعے سلجھایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں مداخلت کشیدگی کشیدگی کا باعث ہے مگر ان کا حل بات چیت میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں