فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال پائیدارامن کا خواب ادھورا رکھے گا:ماکروں

فرانس کے صدرامانویل ماکروں  نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے عمومی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور یک طرفہ اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں کیا جا سکتا

1056987
فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال پائیدارامن کا خواب ادھورا رکھے گا:ماکروں

فرانس کے صدرامانویل ماکروں  نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے عمومی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور یک طرفہ اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں کیا جا سکتا۔

خبر  کے مطابق ،صدر ماکروں  نے استفسار کیا کہ کیا طاقت کے استعمال سے ہم فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرسکتے ہیں؟۔ یاد رکھئے کہ فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  اس  مسئلے کا حل یک طرفہ اقدامات سے گریز، فلسطینی قوم کے آئینی حقوق کو تسلیم کرنے اور تنازعےکےدو ریاستی حل کو قبول کرنے میں مضمر ہے۔

 ہمارے خیال میں فلسطین- اسرائیل کشمکش کے حل کا دو ریاستی فارمولے سے بہتر اور کوئی حل قابل عمل نہیں ہوسکتا۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے بات چیت کی اہمیت پرزر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے اور تہران پر سخت ترین پابندیوں کی بحالی کے بجائے معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

صدر ماکروں  نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں مداخلت کشیدگی کا باعث ہیں مگر اُن کا حل بات چیت میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں