تنزانیہ میں کشتی الٹ گئی درجنوں ہلاک

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتيجے ميں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1053894
تنزانیہ میں کشتی الٹ گئی درجنوں ہلاک

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتيجے ميں 79 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 حکام نے وکٹوریہ جھیل میں پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ 33 افراد کو زندہ  بھی بچا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  تنزانیہ میں مسافر کشتیوں پر اکثر گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہوتے ہیں۔

 کشتیاں پرانی اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھی متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں۔

سن 1996 میں وکٹوریہ جھیل میں  ہی  ایک کشتی الٹنے سے 800 سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں